Skip to main content
پاکستان آنے کا معاوضہ نہ ملا، ترک اداکار کا کاشف ضمیر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- انگین التان نے کاشف ضمیر کے خلاف تحریری رپورٹ جمع کروانے کے لیے استنبول میں پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کا دعویٰ
- غازی کے مرکزی کردار انگین التان کو پاکستان آنے کا معاوضہ نہ ملا جس پر ترک ادکار نے اپنے میزبان کاشف ضمیر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نیو ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خبریں ہیں کہ اس سلسلے میں انگین التان نے استنبول میں پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے اور قونصل جنرل بلال پاشا سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ وہ کاشف ضمیر کے خلاف تحریری رپورٹ جمع کرا سکیں۔
- بتایا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے انگین التان سے 10 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا، جس میں آدھی رقم کے طور پر 9 کروڑ 22 لاکھ بیس ہزار روپے کا چیک دیا تھا لیکن وہ ابھی تک کیس نہیں ہو پایا ہے۔واضح رہے کہ : گذشتہ دنوں تُرکی کے اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی نے پاکستان کا دورہ کیا
- انگین التان کاروباری شخصیت کاشف ضمیر کی دعوت پر پاکستان آئے۔
- اس دوران معاملے نے اس وقت نیا موڑ اختیار کیا جب یہ خبر سامنے آئی کہ میاں کاشف نے اداکار انگین التان کو معاہدے کی پوری رقم ادا نہیں کی۔پاکستانی میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار کو پاکستان بلا کر چونا لگا دیا ہے۔ یہ بھی د عویٰ کیا گیا تھا کہ کاشف ضمیر نامی نوسرباز نے نا صرف انگین التان کو چونا لگایا بلکہ پاکستان کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات کو بھی ماموں بنا دیا۔
- کاشف ضمیر نے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی انگین التان سے ملاقات کرائی۔ انہوں نے ایلیٹ کلاس کو بھی خوب بیوقوف بنایا، ایلیٹ کلاس انگین التان کے ساتھ ایک تصویر بنانے کے لیے کاشف ضمیر کی منتیں کرتے رہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے انگین التان کو پیسے دینے کے لیے ادھر اُدھر سے ادھا پکڑا۔یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کاشف ضمیر نے گلے میں جو چینیں پہن رکھی ہیں اس پر بھی سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے،اس کے 30ہزار روپے بھی ادا نہیں کیے۔کاشف ضمیر نے دکاندار کے ساتھ بھی فراڈ کیا۔مختلف شہروں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں ملزم اشتہاری ہے۔